Calorie Calculator & Tracker

افتخار ٹھاکر بھارتی فلموں کی نمائش رکوانے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

لاہور (  اپیکس نیوز) سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے بھارتی فلموں کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کو رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق افتخار ٹھاکر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے پاکستانی شہری شہید ہوئے ہیں اور ایسے وقت میں جب بھارت جارحیت کا مظاہرہ کررہا ہے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا اور نہ ہی بھارتی فلموں کی نمائش میں موقف مناسب ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش روکنے کاحکم دیا جائے۔

 

Comments

comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*