Calorie Calculator & Tracker

پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائی نہیں ہو رہی: اشرف غنی

کابل ( اپیکس  نیوز) افغان صدر اشرف غنی بھارتی لابی کے دباﺅ پر کرزئی کی زبان بولنے لگے۔ پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہونے کا الزام عائد کر دیا، خود افغان حکومت پاکستان کو مطلوب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ناکام رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی بھارتی لابی اور سیاسی مخالف سابق صدر حامد کرزئی کے دباﺅ میں آ گئے۔ پاکستان کے ساتھ دوستی اور تعاون کا راستہ چھوڑ کر کھلی مخالفت کی راہ اپنا لی۔

افغان صدارتی محل سے جاری پریس ریلیز میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا۔ پریس ریلیز میں پاکستان کے مشیر خارجہ کے بیان کا بھی ذکر ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

افغان صدر نے الزام لگایا کہ پاکستان دس سال سے دعویٰ کر رہا ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتا۔
افغان صدر نے الزامات عائد کرنے سے پہلے یہ نہیں سوچا کہ وہ اور ان کے سکیورٹی ادارے خود دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کس قدر سنجیدہ اور کامیاب ہیں۔

پاکستان ایک عرصہ سے افغانستان کو ملا فضل اللہ سمیت کئی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا کہہ رہا ہے لیکن افغان حکومت اس میں ناکام رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغان انٹیلی جنس میں بھارت کے حامی عناصر پاکستان مخالف دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

 

Comments

comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*