Calorie Calculator & Tracker

سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب

جدہ(ویب ڈیسک)سعودی عرب کو اسلامی دنیا میں اہم مقام حاصل ہے لیکن سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو ایک سروے میں سامنے آگیا، یہ سروے گھریلو ملازمین کے بارے میں کیاگیا۔

کنگ سعود یونیورسٹی کے طلباکی جانب سے کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 58 فیصد خواتین ملازمائیں، کسی نہ کسی طریقے سے نامعلوم لوگوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرلیتی ہیں، اسی طرح 34 فیصد خواتین ملازمین کا گھر کے مردوں کے ساتھ جنسی تعلق موجود ہوتا ہے جبکہ 4 فیصد خواتین گھر کے مرد ملازمین کے ساتھ تعلق استوار کرلیتی ہیں۔ تحقیقی سروے کرنے والے تحقیق کار فہد الغامدی کا کہنا ہے کہ سروے کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ سعودی گھروں میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کس طرح کی زندگی گزار رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق بہت ہی خوفناک ہے اور اس میں کئی باتیں بے نقاب ہوئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین ملازمین کی شہریت نہیں بتائی گئی تاکہ مسائل پیدا نہ ہوں۔

Comments

comments