Calorie Calculator & Tracker

علم کے پیاسے 5 بچوں کے باپ کی انٹر امتحانات میں دوسری پوزیشن

نواب شاہ : 5 بچوں کے باپ نے انٹر امتحانات میں ڈویژن بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ نواب شاہ کے رہائشی محنت کش کسان علی حسن آٹھویں جماعت میں تھا جب اس کا والد انتقال کر گیا ۔ معاشی حالات کی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑنا پڑی لیکن ہمت نہ ہاری ۔ 7 سال بعد پھر سے انٹر بورڈ میں رجسٹریشن کرائی ۔ 2015ء میں انٹر آرٹس کا امتحان دیا تو پوری حیدرآباد ڈویژن میں 801 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ علی حسن بروہی کا کہنا ہے کہ اپنی عمر سے چھوٹے طالبعلموں کے ساتھ کمرہ امتحان میں بیٹھنا کبھی برا نہیں لگا ، وہ اسی لگن اور شوق کے ساتھ آگے پڑھتا رہے گا اور بچوں کو بھی یہی نصیحت کرے گا ۔

Comments

comments