Calorie Calculator & Tracker

بل گیٹس سے اپنی سب سے بڑی خواہش سے پردہ اٹھا دیا

نیویارک : مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کو دیکھ کر ہر انسان کی یہی خواہش ہو گی کہ کاش وہ بھی اتنا ہی امیر ہوتا کہ اپنی تمام خواہشات پوری کر سکتا لیکن خواہشات کبھی کبھی بادشاہوں کی بھی پوری نہیں ہوتیں ۔ بل گیٹس نے ایک تقریب کے دوران اپنی سب سے بڑی خواہش سے پردہ اٹھا دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بس میں ہو تو جو وہ مسئلہ فوری حل کرنا چاہیں گے وہ کوئی بیماری یا غربت نہیں بلکہ غذا ہے ۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اگر ان کے پاس جادو کی چھڑی ہو جس سے وہ کوئی بھی ایک مسئلہ حل کر سکتا ہو تو وہ اسے غذائیت بخش خوراک کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے استعمال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر مسائل یا بیماریوں کا موجب بچوں کو مناسب خوراک یا درست غذائیت کی عدم فراہمی ہے جس میں مناسب حل کے بعد ہی کوئی بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال پانچ سال سے کم عمر 60 لاکھ بچوں کی اموات میں سے نصف کی وجہ خوراک سے متعلق مسائل ہیں اور مناسب غذائیت کی فراہمی سے ان زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے ۔

Comments

comments