Calorie Calculator & Tracker

مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک موجود ہے،کسی بھی وقت ان ہائوس تبدیلی ہو سکتی ہے، چوہدری شجاعت کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک موجود ہے،کسی بھی وقت ان ہاس تبدیلی ہو سکتی ہے، وزیر اعظم نواز شریف کو وزارت عظمی سے ہٹایا جا سکتا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا حکومت کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دیتی،اپوزیشن کی حکومت مخالف سرگرمیوں پر بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک میں کوئی دم نہیں،اگر اپوزیشن متحد ہو جائے تو حکومت ایک لمحہ بھی نہیں رک سکے گی،اپوزیشن کی غلطیوں کی وجہ سے حکومت اب تک چل رہی ہے۔کنٹینر کی سیاست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سے اس عمر میں کینٹینر پر نہیں چڑھا جاتا۔دیکھتے ہیں بلاول کیسے چڑھتے ہیں،بلاول اپنی عمر سے بڑی باتیں کرتے ہیں۔

Comments

comments