Calorie Calculator & Tracker

دنیا کی 10 با اثر ترین خواتین کی فہرست جاری ایسا پاکستانی نام بھی شامل کہ جان کر حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی 10 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے ، امریکی صدارتی امید وار ہیلری کلنٹن سمیت پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو جدید دنیا کی بااثر خواتین کی فہرست شامل ہو گئیں ،غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیلری کلنٹن امریکہ کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جو دنیا جدید کی مشہور خواتین کی فہرست میں شامل ہیں ۔پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو سابق وزیر اعظم سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی تھیں، جنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی جو بعد ازاں وہ خود اس جماعت کی سربراہ بنیں،بینظیر بھٹو 1988 میں کسی بھی مسلم اکثریتی ملک کی پہلی خاتون سربراہ بنیں، دو مرتبہ وزارت عظمی کے منصب پر فائز رہنا ان کی غیر معمولی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔
2007 میں ایک قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئیں۔سری لنکا کی بندرانائیکے جدید دنیا کی پہلی خاتون سربراہ مملکت تھیں۔ انہوں نے اپنے شوہر کی جگہ سری لنکا کی وزارتِ عظمی سنبھالی تھی۔ 1959 میں اپنے شوہر کے قتل کے بعد وہ عوامی ووٹ کے ساتھ وزیراعظم بنیں،پھر ساڑھے تین دہائیوں تک سیاست میں رہنے کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی چندریکا کماراتنگا کو بھی ملک کا صدر بنتے دیکھا۔

Comments

comments