Calorie Calculator & Tracker

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا۔ گزشتہ روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1131 ڈالر برقرار رہی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی 49 ہزار 800 روپے سے کم ہو کر 49 ہزار 600 روپے پر آ گئی اسی طرح 171 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 514 روپے ہو گئی جبکہ 10 روپے کی کمی سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 740 روپے پر آ گئی۔

Comments

comments