Calorie Calculator & Tracker

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان

کراچی(ویب ڈیسک ) انٹربینک مارکیٹ اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.85 روپے سے کم ہو کر 104.83 روپے اور قیمت فروخت 104.90 روپے سے کم ہو کر 104.88 روپے پر آ گئی اسی طرح 10 پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 108.30 روپے سے گھٹ کر 108.20 روپے اور قیمت فروخت 108.60 روپے سے گھٹ کر 108.50 روپے پر ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 112.75 روپے سے کم ہو کر 112.60 روپے اور قیمت فروخت 114.25 روپے سے کم ہو کر 114.10 روپے پر آ گئی اسی طرح 95 پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پانڈ کی قیمت خرید 133.25 روپے سے گھٹ کر 132.30 روپے اور قیمت فروخت 134.75 روپے سے گھٹ کر 133.80 روپے ہو گئی۔

Comments

comments