Calorie Calculator & Tracker

ٹویٹر نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسے نے جب ٹوئٹر صارفین سے سوال کیا کہ وہ ٹوئٹر میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کو اس سوال کے 5،700 سے زائد جواب موصول ہوئے۔ صارفین سب سے زیادہ ٹوئٹ ایڈٹ آپشن کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے نظر آئے۔ اس حوالے سے ٹوئٹر کے سی ای او نے بھی اتفاق رائے کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹ ایڈٹ کا آپشن یقینا بہت ضروری ہے اور کمپنی اس حوالے سے سوچ بیچار میں مصروف ہے۔

جیک کے مطابق وہ ٹوئٹر میں دو طرح کے ایڈٹ آپشن لانے کے خواہ ہیں۔ ایک آپشن یہ ہوگا کہ جو کچھ بھی آپ ٹوئٹ کریں گے اس میں موجود کسی بھی غلطی کو 5 منٹ کے اندر ہی صحیح کر سکیں گے، اگر غلطی کو 5 منٹ کے اندر ٹھیک نہیں کیا گیا تو آپ کو وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑے گا۔ دوسرا آپشن یہ ہے کہ ٹوئٹ کو آپ کبھی بھی کسی بھی وقت ایڈٹ کرسکتے ہیں جیسے فیس بک پر اسٹیٹس کو ایڈٹ کیا جاتا ہے۔ فیس بک پر جس پوسٹ کو ایڈٹ کیا جائے اس پر ایڈیٹڈ لکھا آ جاتا ہے لیکن ٹوئٹر پر ایسا نہیں ہوگا۔ جب آپ کوئی بھی ٹوئٹ ایڈٹ کریں گے تو اس پر ایڈیٹڈ لکھا نہیں آئے گا۔

Comments

comments