Calorie Calculator & Tracker

ایسی عادتیں جو مردوں کو بانجھ بنا دیتی ہیں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )نوجوانوں کی روزمرہ کی بہت سی ایسی عادات ہیں جس سے وہ جنسی طور پر ناکارہ ہوسکتے ہیں۔ان سے ضرور بچنا چاہئے ۔ ٹیلیویژن کے سامنے بہت زیادہ گزارنا مردوں میں بانجھ پن کے مسئلے کا باعث بن سکتا ہے۔یہ بات ڈنمارک میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کوپن ہیگن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ 5 گھنٹے سے زائد وقت ٹی وی کے سامنے گزارنا مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ ایک تہائی سے زیادہ بڑھا دیتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 1200 صحت مند نوجوانوں کے سست طرز زندگی کے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ اس عادت کے نتیجے میں مردوں میں اسپرم کاو?نٹ نمایاں حد تک کم ہوجاتا ہے۔محققین کے خیال میں ٹی وی زیادہ دیکھنے والے افراد ورزش سے دور یا صحت بخش غذا کو استعمال نہیں کرتے جو کہ بہت ضروری ہے۔ علاوہ ازیں مردوں میں بانجھ پن کی بڑی وجہ چربی والی غذائوں وغیرہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔مردوں کو چاہئے کہ وہ مرغن غذائوں سے پرہیز کریں۔

Comments

comments