Calorie Calculator & Tracker

پی ٹی سی ایل نے اپنے براڈ بینڈ کسٹمرز کیلئے ڈبل اپ آفر متعارف کرادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے اپنے براڈ بینڈ کسٹمرز کیلئے ڈبل اپ آفر متعارف کرادی ہے جس کے تحت ایک ایم بی اور دو ایم بی پیکچز کے انٹرنیٹ صارفین صرف 99روپے ماہانہ میں اپنے انٹرنیٹ کی دگنی رفتار حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ آفر 31مارچ تک 2017تک ہے جس سے نئے اور پرانے، لمیٹڈ اور ان لمیٹڈ پیکجز کے حامل تمام صارفین فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔یہ بھی واضح رہے کہ اضافی 99روپے صرف 31مارچ تک ہیں ، اس کے بعد یکم اپریل 2017سے دو ایم بی اور چار ایم بی کے پیکجز کا اطلاق ہوگا۔نئے صارفین کیلئے یہ آفر سبکسرائب ہے جبکہ پہلے سے موجود صارفین بھی سبسکرائب کرسکتے ہیں۔

Comments

comments