Calorie Calculator & Tracker

انٹرنیٹ پر امریکی لڑکی سے عشق لڑانے والا سعودی لڑکا ابوسن رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر منظرعام پرآگیا

جدہ(ویب نیوز )انٹرنیٹ پر امریکی لڑکی سے عشق لڑانے والا سعودی لڑکا ابوسن رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر منظرعام پرآگیا لیکن اب کی بار امریکی اسی لڑکی کرسٹینا سے گفتگو کرنے کیلئے ایسا کام کردیاکہ چاہتے ہوئے بھی سعودی حکام گرفتار نہیں کرسکیں گے ۔ عرب نیوز کے مطابق بظاہر 19سالہ ابوسن اپنے آپ کو سمارٹ فون ایپلیکیشن اور 21سالہ امریکی لڑکی کرسٹینا سے دور نہ رکھ سکے لیکن ایک مرتبہ پھر دونوں دوستوں نے آپس میں رابطہ کرلیااور اس ضمن میں 20منٹ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔

سال 2016کے اوائل میں ابوسن نے کرسٹینا کیساتھ شادی کا بھی عندیہ دیاتھا لیکن اسے لوگوں نے مناسب نہیں سمجھا۔سعودی حکام کی پابندی کا ابوسن اور کرسٹینا نے اس مرتبہ انوکھا حل نکالا اور ابوسن نے اپنی امریکی دوست سے درخواست کی کہ سعودی روایات کے مطابق لڑکی کاسرڈھانپ دیں کیونکہ بال دکھانے کی اجازت نہیں اور کرسٹینا نے بھی ابوسن کی ہدایات پر عمل کیا۔کرسٹینا کاکہناتھاکہ اس نے دنیا کے دوسرے کونے میں رہنے والے اپنے دوست کی بہت کمی محسوس کی اور ابوسن کوپرتپاک الفاظ میں خوش آمد ید کہااور کہاکہ مجھے آپ پر فخر ہے۔دونوں نے ایک دوسری کی زبان سیکھنے کیلئے بھی عزم کا اظہار کیا اور ابوسن کاکہناتھاکہ وہ انگریزی سیکھنا چاہتے ہیں لیکن یہ بات اس نے کرسٹینا کے دوست سے کہی جو بعدمیں مترجم کے طورپرآیا۔ویڈیو دیکھئے ۔

Comments

comments