Calorie Calculator & Tracker

چینی ٹیلی ویژن پر کرپٹ افسران کے انٹرویو ز نشر ہونگے

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )کرپشن کیخلاف مہم کے سلسلے میں چین میں ٹی وی پر اطلاعات و انٹرویو کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا جارہاہے ، یہ انٹرویو اور اطلاعات مجرم پائے گئے افسران اور ڈسپلن انسپکٹروں کے خیالات پر مشتمل ہوں گے ، ان ٹی وی سیریز میں کرپشن کیخلاف ڈسپلن انسپکٹروں کی کوششوں کا بھی ذکر کیا جائے گا جس سے انسپکٹرز کے درمیان رابطہ کوششوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا ، اس سیریز کی پہلی تین قسطیں کمیونسٹ پارٹی کے شعبہ نشرواشاعت ، سینٹرل کمیشن برائے ڈسپلن انسپکشن اور چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کی مشترکہ پیشکش ہے ، یہ سیریز آئندہ منگل سے 8:00بجے رات ٹیلی کاسٹ ہوں گی ، پروڈکشن ٹیم نے دس سے زیادہ مقدمات کی کوریج کی ہے جن میں سابق سرکاری حکام نے اپنی کہانیاں بیان کی ہیں ، اس کہانی کا دوسرا اور تیسرا حصہ بدھ اور جمعرات کو دیکھا جا سکے گا جو سینٹرل کمیشن برائے ڈسپلن انسپکشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہو گا ۔

Comments

comments