Calorie Calculator & Tracker

دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنے کا آسان طریقہ

سکاٹ لینڈ ( مانیٹرنگ ڈیسک )دماغی طور پر بڑھاپے میں جوان رہنا چاہتے ہیں؟ تو مچھلی، پھل، سبزی، زیتون کے تیل وغیرہ کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔ یہ بات اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ایڈنبرگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پھلوں، سبزیوں، زیتون کے تیل، بیج، مچھلی اور گندم و چاول جیسی اجناس پر مشتمل غذا دماغ کی عمر بڑھنے کے عمل کو سست کردیتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسی غذا استعمال کرنے والے افراد کا دماغ عمر بڑھنے کے ساتھ سکڑتا نہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ سکڑنے لگتا ہے اور دماغی خلیات کی تعداد کم ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں سیکھنے اور یاداشت جیسی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ صحت بخش غذا جسم کے ساتھ ساتھ دماغی صھت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران 967 معمر افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا جو 70 سال کی عمر میں بھی دماغی تنزلی کے شکار نہیں تھے۔ تین سال تک جائزہ لینے کے بعد جب ان افراد کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا تو معلوم ہوا کہ مچھلی، پھلوں، سبزیوں اور اجناس پر مشتمل غذا کو زیادہ استعمال کرنے والے افراد کا دماغ دیگر افراد کے مقابلے میں سکڑنے سے محفوظ رہا۔ تاہم محققین کے مطابق صرف مچھلی کھانا ہی دماغی صحت کے لیے فائدہ مند نہیں بلکہ دیگر اجزاکو بھی غذا کا حصہ بنانا ضروری ہے۔

Comments

comments