Calorie Calculator & Tracker

ٹویوٹا نے اپنی نئی ہائیبرڈ گاڑی پریوز کو پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ٹویوٹا نے اپنی نئی ہائیبرڈ گاڑی پریوز کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے اور اس کی قیمت کمپنی نے 44 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی ہے،اس کا انجن خودکار طور پر رفتار کم یا تیز کرسکتا ہے یعنی زیادہ ٹریفک کے دوران رفتار کم ہوجاتی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق فروخت کیلئے پیش کی جانے والی اس گاڑی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے پہلی مرتبہ ستمبر 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ سال جنوری اور فروری میں امریکہ سمیت یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا اور لگ بھگ ایک سال بعد اسے پاکستان میں گزشتہ دنوں متعارف کرایا گیا۔اس گاڑی میں کمپنی نے ڈیزائن، ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ بہتر ڈرائیونگ ڈائنامکس اور ٹویوٹا سیفٹی سنس ٹیکنالوجی پر توجہ دی ہے۔اس کا ڈیزائن 2015 کی پریوز جیسا ہی ہے تاہم اس میں 1.8 گیسولین انجن اور طاقتور الیکٹرک موٹر دی گئی ہے جو کہ ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ آلودگی کا اخراج کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس میں ڈرائیو موڈ سوئچ کرنے کا فیچر بھی دیا گیا ہے اور تین موڈ نارمل، ایکو اور پاور اینڈ ای وی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ای وی موڈ پر گاڑی کو صرف بجلی کے ذریعے بھی کچھ دیر تک چلایا جاسکتا ہے جس کے لیے الیکٹرک موٹر دی گئی ہے جبکہ یہ ہر طرح کے حالات میں فی گیلن اوسطا 52 میل تک سفر کرسکتی ہے۔کمپنی نے اس میں لوگوں کے تحفظ پر بھی توجہ دی ہے اور کریش سیفٹی پیٹرن ڈیزائن کیا ہے جو حادثے کے وقت مسافروں کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ائیر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ اور دیگر سسٹمز کے ذریعے بھی حادثے سے بچنے کی کوشش کی جاسکتی ہے جبکہ ایل ای ڈی ہیڈلائٹ کے ساتھ ملٹی فنکشن سٹیئرنگ وہیل اور ٹچ اسکرین آڈیو سسٹم سمیت متعدد فیچرز دیئے گئے ہیں جن میں ملٹی انفارمیشن ڈسپلے قابل ذکر ہے جسے اسمارٹ فونز سے کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔

Comments

comments