Calorie Calculator & Tracker

ذہین عورت سے شادی کرنے کے فوائد

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جن مردوں کی شادی ذہین خواتین سے ہوتی ہے ان کی عمر دیگر مردوں کے مقابلے میں طویل ہوتی ہے ، ان کے آئی کیو لیول میں اضافہ ہو جاتا ہے اور کئی امراض کے خلاف ان میں قوت مدافعت پیدا کرنے والے عوامل پیدا ہوتے ہیں ، ایسے مردوں کی ذہنی صلاحیتوں م یں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ برطانیہ کی یبرڈین یونیورسٹی کی ایک تحقیق نے تصدیق کی ہے کہ خواتین میں بلند آئی کیو لیول امراض پیدا ہونے کے مقابل ایک روک کی حیثیت رکھنے والا عمل ہے ۔

سائنسدانوں نے دو جڑواں مردوں کی صحت کا جائزہ لیا جس سے واضح ہوا کہ جس شخص کی شادی بلند آئی کیو کی حامل خاتون سے ہوئی تھی اس کو ذہنی بے سکونی اور فتور عقل کے مرض کا سامنا کم رہا اور اس نے طویل عمر پائی ۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ذہین خواتین سے شادی کرنے والے افراد یومیہ بنیادوں پر اپنی ذہانت اور عقل کی مشق کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں تاکہ اپنی بیویوں کی ذہنی سطح کے شانہ بشانہ چل سکیں ۔

Comments

comments