Calorie Calculator & Tracker

شادی سے انسان کی طبعی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے، امریکی ماہرین

مشی گن( ویب نیوز ) امریکی محققین کا کہنا ہے ہے کہ شادی سے انسان کی طبعی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے۔شادی کا رشتہ خوشی، دکھ اور دیگر جذبات سے نکل کر اپنے اندر کچھ منفرد فوائد اور حقائق بھی چھپائے ہوئے ہوتا ہے جو ہم سب کے سامنے ہوتے ہیں مگر ان کے بارے میں بہت کم لوگوں کو معلوم ہوتا ہے۔ جی ہاں ہوسکتا ہے آپ یقین نہ کریں مگر کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ جوڑے زیادہ طویل اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔ یہ دعوی امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

مشی گن یونیورسٹی سے منسلک محققین نے اپنی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کی روشنی میں دعوی کیا ہے کہ شادی کینسر، امراض قلب، ڈپریشن اور تناو جیسے عوارض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ شادی سے مردوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ 80 فیصد جب کہ خواتین میں 59 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فائدہ ان جوڑوں کو ہی حاصل ہوتا ہے جن کا تعلق خوش باش انداز میں آگے بڑھتا ہے، اگر دونوں کا تعلق خراب ہوگا تو یہ صحت کے لیے تباہ کن اور مختلف امراض کو دعوت دینے کا باعث بنے گا۔

Comments

comments