Calorie Calculator & Tracker

سال 2016ء کے دوران انٹرنیٹ پر بھارت میں سب سے زیادہ سنی لیون کو تلاش کیا گیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )انٹرنیٹ مختلف موضوعات پر معلومات سے بھرا پڑا ہے اور اس کا اچھایا برااستعمال صارفین پر منحصر ہے ،بھارتیوں کی فحاشی سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،2016میں بھارت میں سب سے زیادہ سابق فحش اداکارہ سنی لیون کو تلاش کیا جاتارہاتاہم دیوالی اور رمضان کے دوران یہ تلاش کم ہوگئی ۔پورن حب کی 2016کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہریوں کا رویہ کسی سے ڈھکاچھپانہیں ، وہ رہائشی کمروں اور حتی کہ مفت وائے فائے مل جائے تو ریلوے سٹیشن پر بھی فحش فلمیں دیکھنے سے گریز نہیں کرتے ۔عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا میں فحش مواد دیکھنے میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے ، اور یہ بھی سچ ہے کہ بھارت فحش فلموں سمیت سب کچھ خود ہی بناناچاہتاہے ۔

بھارتیوں نے فحش فلموں میں بھی سب سے زیادہ نوعمری کی فحاشی دیکھنے کو ترجیح دی لیکن ہر طرح کا مواد دیکھ لیا۔سب سے زیادہ سنی لیون کو دیکھاگیا، میاخلیفہ دوسرے اور لزاان تیسرے نمبر پر رہیں۔حیران کن طورپر آٹھ منٹ اور بیس سیکنڈ بعد بھارتی صارفین نے ویب سائٹ دیکھنا چھوڑدی جو 2015سے 70سیکنڈکم ہے ۔اسی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ہر سال خواتین کی تعداد میں دو فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ویب سائٹس پر 30فیصد صارفین خواتین ہیں۔صرف دیوالی اور رمضان میں بھارتی شہری ایسی فلمیں دیکھنے سے گریز کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں 15سے 17فیصد ٹریفک گرجاتی ہے ۔

Comments

comments