Calorie Calculator & Tracker

مودی کا منہ کالا کرنیوالے کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی عالم دین نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی داڑھی کاٹ کر اور انہیں گنجا کرکے منہ کالا کرے گا اس کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا،نریندر مودی کا داڑھی رکھنا جعل سازی اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ٹیپو سلطان مسجد کے شاہی امام مولانا نورالرحمان برکاتی اور مسجد کی شوری کی طرف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوٹوں کی تبدیلی کے مسئلے کے بعد عام آدمی کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ بھارت کے زیادہ تر عوام ممتا بینرجی کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔مولانا نورالرحمان برکاتی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کا داڑھی رکھنا جعل سازی ہے لہذا جو بھی مودی کی داڑھی کاٹ کر اورانہیں گنجا کرکے ان کا منہ کالا کرے گا اس کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

Comments

comments