Calorie Calculator & Tracker

شردھا کپور کی بغیر میک اپ تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کی بغیر میک اپ تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا جس میں انہیں پہچاننا آسان ہی بلکہ ناممکن ہے۔شردھا کپور نے فلمی کیرئیر کا آغاز2010 میں فلمتین پتی سے کیا لیکن شہرت انہیں 2013 میں ریلیز ہونے والی فلمعاشقی 2سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں اک ولن،حیدر،اے بی سی ڈی 2،باغیاورراک آن 2شامل ہیں۔

shardha-without-makeup
اداکارہ کو مسلسل تین فلموں کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے جب کہ انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کی ہے اور کئی فلموں میں اپنی آوازکا جادو بھی جگایا ہے ۔شردھا کپور نے اداکاری کے ساتھ اپنی خوبصورتی کے حوالے سے بھی شہرت حاصل کی اور ان کا فلم نگری کی خوبصورت اداکاراں میں شمار ہوتا ہے لیکن اب اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویر نے گلیمرس کی دنیا کاپول کھول دیا ہے جس نے نہ صرف مداحوں کو حیران کردیا بلکہ اس میں پہچاننابھی کسی صورت آسان نہیں ہے۔

Comments

comments