Calorie Calculator & Tracker

اگر آپ کا سامنا خونخوار کتے سے ہو جائے تو بھاگنے کی بجائے یہ کام کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے دیہی علاقوں میں گھر کی دیکھ بھال کیلئے یا پھر شوق کی وجہ سے کتے پالنے کا رواج عام ہے لیکن اس کی وجہ سے بعض اوقات پڑوسیوں ، رشتہ داروں یاراہگیروں کو کتوں کا سامنا کرنا پڑجاتاہے جس کسی ڈرانے خواب سے کم نہیں ہوتا۔لیکن برائٹ سائڈنامی ویب سائٹ کچھ احتیاطی تدابیر ہیں جن پر عمل کرکے آپ خود کو کافی حدتک محفوظ کرسکتے ہیں۔خوف میں مبتلانہ ہوںخیال کیاجاتاہے کہ کتے سمیت دیگر خونخوارجانور انسانی خوف کو بھانپ لیتے ہیں ، گوکہ کتے کے جارحانہ رویئے کے سامنے خود پر کنٹرول رکھنا کافی مشکل ہے لیکن پھر بھی چیخنا، اپنے بازو ہلانا یا دوڑنا صورتحال کو مزید گھمبیر بناسکتاہے ، اس سے کتا آپ کو شکار سمجھ کر جھپٹے گا اور حملہ کردے گالہذا خود پر خوف کو حاوی نہ ہونے دیں۔آہستہ چلناشروع کردیںاگرکتاآپ کے سامنے آجائے اور آپ اپنی رفتار مزید تیز کرنے بجائے آہستہ ہوجائیں یا ممکن ہوتو مخالف سمت میں چلناشروع کردیں لیکن کتے پر بھی دھیان رکھیں، ایسا نہ ہوکہ وہ حملہ آور ہوجائے ، اسی طرح اگر آپ بالکل ساکت کھڑے ہوجائیں تو بھی کتا دلچسپی کھو دیتا ہے ۔

کتے کی آنکھوں میں آنکھیں مت ڈالیںبراہ راست نظریں ملانا کتے کے جارحانہ رویے کو بڑھا سکتا ہے، کیونکہ کتے اسے سانپ جیسے دیگر جانوروں کی طرح اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں اور حملہ کرسکتے ہیں، کتے کو نظر میں ضرور رکھیں مگر اس کی آنکھوں میں آنکھیں ملانے سے گریز کریں، اس سے کتے کو یہ ملے گا کہ آپ خطرہ نہیں اورممکنہ طورپر آپ کی جان خلاصی ہوجائے گی ۔ کتے کی توجہ بھٹکائیںدرحقیقت ہاتھ میں موجود کوئی بھی شے یا کوئی بھی خلاف معمول حرکت ایسی صورتحال میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، کتے کو چبانے کے لیے کچھ دے دیں جیسے جوتا، بوتل یا کچھ کھانے کی چیز بھی یا کوئی بھی چیز اٹھاکر کتے کے دائیں یا بائیں پھینک دیں، اس سے کتے کی توجہ کچھ دیر کے لیے بھٹک جائے گی اور آپ کو وہاں سے نکلنے کے لیے وقت مل جائے گا۔کتے کو دور بھگائیاگر کتے کا رویہ بدستور جارحانہ رہے تو آنکھوں سے آنکھیں ملانے سے گریز کرتے ہوئے اس کا سامنا کریں اور زور دار آواز میں اسے وہاں سے چلے جانے کو کہیں،مختلف علاقوں کی آبادی کے لحاظ سے کتے کو سمجھانے کے لیے کچھ بھی الفاظ ہوسکتے ہیں اور عمومی طورپر یہاں سے چلے جا، ایسانہ کرووغیرہ کے الفاظ ہوسکتے ہیں، اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ مضبوط اور پراعتماد آواز نکلنی چاہئے جو کتا کو خوفزدہ کرسکے ۔

Comments

comments