Calorie Calculator & Tracker

ثانیہ مرزا کے لباس کو لے کر سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے لباس کو لے کر سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، تاہم یہ پہلی مرتبہ نہیں جب ثانیہ کے لباس پر تبصرے کیے گئے ہوں یا انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر ثانیہ مرزا کے لباس کو لے کر بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا کے تعصب پسند صارفین اپنے تبصروں میں ثانیہ مرزا کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں . یہ تنازع اس وقت شروع جب ثانیہ م رزا نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر اپنی ایک ن ئی تصویر اپ لوڈ کی جس میں ایک سرخ لباس پہنے کھڑی نظر آرہی ہیں. اس لباس کو لے کر ثانیہ مرزا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں لباس کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی مذہبی اقتدار اور پابندیوں کو مدنظر رکھنا چاہئے تھا۔

Comments

comments