Calorie Calculator & Tracker

حضرت عمر سے چادر کا حساب مانگا گیا تو انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ الزام لگانے والا ثابت بھی کرے، جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب حضرت عمر بن خطاب سے چادر کا حساب مانگا گیا تو انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ الزام لگانے والا اسے ثابت بھی کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے پانامہ لیکس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعیم بخاری کے چلے جانے کے بعد جب شیخ رشید دلائل دے رہے تھے تو اس دوران انہوں نے کہا کہ حضرت عمر بن خطاب مسجد میں گئے تو لوگوں نے کہا کہ چادر کا حساب دیں۔ ابھی انہوں نے اتنا ہی کہا تھا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ حضرت عمر بن خطاب نے یہ نہیں کہا کہ بار ثبوت دوسری پارٹی پر ہے، انہوں نے اپنا جواب دیا، اس پر شیخ رشید نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں مالی لارڈ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اب تک کا حاصل بحث ہے کہ بار ثبوت پر خلیفہ نے یہ نہیں کہا کہ آپ الزام لگا رہے ہیں آپ ثابت کریں بلکہ انہوں نے جواب دیا تھا۔

Comments

comments