Calorie Calculator & Tracker

ٹیکسلا ، گھریلو تنازعے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل

ٹیکسلا(مانیٹرنگ ڈیسک ) تھانہ صدر کے علاقے میں گھریلو تنازعے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا ہے جب کہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹیکسلا میں واہ کینٹ کے علاقے لوسر شرفو میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

زخمی خاتون کو پہلے تحصیل اسپتال واہ کینٹ اور پھر تشویش ناک حالت کے باعث راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کلثوم نے پولیس کے سامنے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کردیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص اس کی مقتول مالکن فوزیہ کا بھانجا فہد تھا، گھر کے دیگر افراد قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کے لیے میاں چنوں گئے تھے۔ ملزم نے 4 ملازمین کو عینی شاہد ہونے پر قتل کیا۔ایس ایچ او تھانہ واہ صدر یاسر کیانی کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اور چار گھریلو ملازم شامل ہیں۔ قتل ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ٹیکسلا تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیئے گئے ہیں جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھجوادی گئیں ہیں۔

Comments

comments