Calorie Calculator & Tracker

عمران خان مکرنے میں شیر ہیں، شیخ رشید نے دلائل نہیں بلکہ واسطے دئیے، طلال چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماطلال چوہدری نے کہا ہے کہ قوم کو جلسوں اور پریس کانفرنسوں میں دکھائے جانے والے ثبوت عدالت میں پیش نہیں کئے گئے۔ نعیم بخاری نے بے جان کیس میں جان ڈالنے کی بڑی کوشش کی، عمران خان مکرنے میں شیر ہیں، آج شیخ رشید نے دلائل نہیں بلکہ واسطے دئیے کہ کسی طرح ان کی نواز شریف سے جان چھوٹ جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پچھلے دو ماہ سے پی ٹی آئی کے وکلامسلسل دلائل دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم روزانہ عدالت میں یہ دیکھنے آتے ہیں کہ وہ ثبوت جو یہ قوم کو جلسوں اور پریس کانفرنسوں میں دکھا رہے تھے شائد وہ عدالت میں بھی دیں لیکن آج کے دن تک انہوں نے وہ چیزیں جنہیں یہ لوگوں کے سامنے ثبوت اور ٹھوس شواہد کہتے تھے، عدالت کے سامنے پیش نہیں کئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے وکیل نے دبے لفظوں میں فیصلہ سنا دیا ہے اور یہ کہا ہے کہ کیس وہ ہار گئے ہیں، یقینا ایک وکیل جتنی دیر مرضی ایک بے جان کیس میں جان ڈالنے کی کوشش کرے، دلائل اور ثبوت نہ ہوں تو اچھے سے اچھا وکیل بھی جان نہیں ڈال سکتا۔ عمران خان مکرنے میں بھی شیر ہیں اور ایک منٹ میں مکرتے ہوئے یہ کہہ دیں گے کہ انہوں نے سیاسی بیان دیا تھا، میرا پی ٹی آئی وکیل کو مشورہ ہے کہ فیس پہلے لے لیں کیونکہ یہ بعد میں فیس بھی نہیں دیتے۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ عدالت میں اردو، انگلش اور پنجابی سب باتیں ہوئیں، شاعری اور اداکاری بھی ہوئی لیکن کوئی ثبوت پیش نہ کیا جا سکا۔ آج شیخ رشید صاحب نے دلائل دئیے جو اس سنجیدہ کیس میں ایک مزاحیہ حصہ تھا کیونکہ اس میں مزاح کے علاوہ کوئی چیز ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب نے دلائل نہیں بلکہ واسطے دئیے کہ کسی طرح وہ نواز شریف، جس کی تصویر لگا کر 6 بار ممبر پارلیمینٹ بنے، ان کی جان چھوٹ جائے لیکن جو عوام کی عدالت سے جیت کر آیا ہے وہ آئین کی عدالت سے بھی جیت جائے گا

Comments

comments