Calorie Calculator & Tracker

ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد ہی سے تیج بہادر لاپتہ ہیں، اہلیہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی فوج کے اہلکار تیج بہادر نے فوجی اہلکاروں کو دئے جانے والے غیر معیاری کھانے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس کے بعد وہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی .29 ویں بٹالین کے اہلکار تیج بہادر کا گذشتہ روز سرحد سے ہیڈ کوارٹر تبادلہ کیا گیا تاہم اب تیج بہادر کی اہلیہ نے بیان دیا ہے کہ تیج بہادر کی ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد ہی سے تیج بہادر لاپتہ ہیں فیس بک پر اپنی پوسٹ میں تہیج بہادر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں نے گذشتہ شب سے تیج یادو سے بات نہیں کی ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ تیج کہاں ہے اور کیا کررہا ہے ۔

Comments

comments