Calorie Calculator & Tracker

انگلش کر کٹر جوئے روٹ بیٹے کے باپ بن گئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) انگلش کرکٹر جوئے روٹ بیٹے کے باپ بن گئے، ان کی پارٹنر نے گذشتہ روز بچے کو جنم دیا۔ جوئے روٹ اسی وجہ سے ٹیم کے ساتھ بھارت روانہ نہیں ہوئے تھے، جوئے روٹ کے بارے میں امکان ہے کہ وہ بدھ کو بھارت روانہ ہوں گے جب کہ جمعرات کو دوسرا وارم اپ میچ شیڈول ہے۔

 

ون ڈے سیریز کا آغاز 15 جنوری سے ہو گا۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے جوئے روٹ کی روانگی کا پلان تو ظاہر نہیں کیا مگر یہ امید ضرور کی کہ وہ نہ صرف پہلا ون ڈے کھیلیں گے بلکہ دوسرے وارم اپ میچ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔

Comments

comments