Calorie Calculator & Tracker

آسٹریلوی بائولر جوش ہیزل ووڈ کے دائیں ہاتھ میں صرف 4 انگلیاں

کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک )آسٹریلوی بائولر جوش ہیزل ووڈ کی اپیل نے فوٹوگرافر کی مشکل حل کر دی ، تصویر میں کرکٹر کے دائیں ہاتھ کی چار انگلیاں واضح ہو گئیں ۔ جوش ہیزل وڈ پاکستان کے خلاف تباہ کن بائولنگ کے بعد اپنی تصویر کی بدولت میڈیا کی زینت بن گئے ۔ سڈنی ٹیسٹ میں اظہر علی کی وکٹ پر اپیل والی تصویر فوٹو گرافر میٹ کِنگ کے لیے حیران کن تھی ۔ تصویر کو مختلف زاویوں سے دیکھا تو واضح ہوا کہ ہیزل ووڈ کے دائیں ہاتھ کی چار انگلیاں ہی ہیں ۔

فِٹنس کے کھیل کرکٹ میں کم انگلیوں والے کھلاڑی بھی سپر سٹار بنے جن میں ایک وقار یونس ہیں ۔ بوریوالا ایکپسریس کے نام سے مشہور بائولر کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی نہیں تھی ۔ نیوزی لینڈ کے جارحانہ بیٹسمین مارٹن گپٹل کے بائیں پاں کی تین انگلیاں نہیں تھیں ۔ اٹھارہ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عظیم حفیظ دائیں ہاتھ کی صرف تین انگلیوں کے ساتھ کھیلے ۔ لیجنڈ سر گیری سوبرز کے دونوں ہاتھوں کی چھ چھ انگلیاں تھیں ۔

Comments

comments