Calorie Calculator & Tracker

تیج بہادر کے انکشاف کے بعد مزید بھارتی فوجی بھی میدان میں آگئے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادر کے انکشاف کے بعد مزید بھارتی فوجی بھی میدان میں آگئے ،ان کا کہنا ہے کہ آٹھ کے بجائے 20,20گھنٹے ڈیوٹی کرائی جاتی ہے ۔ایک اور فوجی نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر بھارت کے فوجی اہلکاروں کے مسائل سے آگا ہ کر دیا ۔خط میں بھارتی فوجی نے بتا یا کہ ایک تو حکام کی جانب سے اہلکار وں کو اتنی لمبی ڈیوٹیاں کرائی جاتی ہیں اور پھر نہ تو صحیح کھانا دیا جاتا اور نہ ہی مناسب رہائش کا انتظام کیا گیا ہے ۔دوسری جانب تیج بہادر کے بیٹے نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ کل شام سے والد صاحب سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے ۔

Comments

comments