Calorie Calculator & Tracker

لاہور ، نجی کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7 افرادجاں بحق ، 8 زخمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب نجی کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7 افرادجاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ کے جھلسنے سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیوذرائع کے مطابق 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں اور ان کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں ان کی شناخت کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال پتہ نہیں لگ سکی ہے اور آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔آگ پہلے ایک بلاک سے شروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

Comments

comments