Calorie Calculator & Tracker

راحیل شریف نے اسلامی اتحاد کی سربراہی کیلئے کوئی درخواست نہیں دی، خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے سینٹ کو بتایاکہ راحیل شریف نے سعودی عرب کی سربراہی میں ممکنہ طورپر تشکیل پانیوالے اتحاد کی سربراہی کیلئے کوئی درخواست نہیں دی اور وہ دوروز قبل وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔چیئرمین رضاربانی کی زیرصدارت ہونیوالے سینٹ اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف نے بتایاکہ راحیل شریف دوروز پہلے وطن واپس پہنچ چکے ہیں، انہوں نے عمرہ ادائیگی کیلئے آگاہ کیا تھا لیکن غیرملکی ملازمت کیلئے این او سی کی درخواست نہیں دی ، کام کیلئے وزارت یا ادارے کی ضرورت ہوتی ہے ، این او سی کیلئے کوئی درخواست آئی تو ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔

راحیل شریف نے وطن واپسی کے بعد ابھی تک جی ایچ کیو یا وزارت دفاع سے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی سعودی عرب سے نوکری کی پیشکش کے بارے میں آگاہ کیا۔دوسری طرف مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے موقف اپنایاکہ اسلامی اتحاد کی سربراہی کی کوئی پیشکش کی گئی اور نہ ہی اس کا امکان ہے ، ایسی صورتحال ہوئی تواس کا جائزہ لیں گے ۔ دوسری طرف جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کاکہناتھاکہ راحیل شریف کو منفی خبروں کا دکھ ہے ، ان کا کہناہے کہ لوگوں کو پتہ نہیں لیکن رائے دے رہے ہیں ۔

Comments

comments