Calorie Calculator & Tracker

طیبہ تشدد کیس میں نیا کردار رائے عثمان کھرل مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نکلے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )طیبہ تشدد کیس میں نیا کردار رائے عثمان کھرل مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نکلے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق طیبہ کے والد اعظم نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ رائے عثمان کی گاڑی میں اسلام آباد آئے ہیں۔ جبکہ عدالت نے رائے عثمان کا کھوج لگانے کا حکم دیا تھا۔

رائے عثمان کا تعلق فیصل آبا د کے حلقہ پی پی 56 سے ہے۔جبکہ رائے عثمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اعظم کو جانتا تک نہیں ہوں اور مجھے طیبہ کیس کا بھی کچھ پتہ نہیں ہے۔رائے عثمان کا کہنا تھا کہ اگر میری گاڑی استعمال ہوئی ہے تو عدالت دیکھ لے گی, عدالت مجھے بلائے گی تو چلا جاں گا۔

Comments

comments