Calorie Calculator & Tracker

بھارتی پروڈیوسر کاپابندی کے باوجود رئیس فلم کی ہیروئن ماہرہ خان کیساتھ فلم کی تشہیر کا فیصلہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی پروڈیوسرز نے انتہاپسندوں کے منہ پر طمانچہ دے مارا ہے اور پابندی کے باوجود رئیس فلم کی ہیروئن ماہرہ خان کیساتھ فلم کی تشہیر کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان سوشل میڈیا ایپلی کیشن سکائپ کے ذریعے فلم رئیس کی تشہیر میں حصہ لیں گی اور اس فلم کے ہیرو شاہ رخ خان بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ماہرہ خان سکائپ کے ذریع انٹرویو بھی دے سکیں گی۔ یاد رہے کہ کہ بھارتی انتہاپسند تنظیم شیوسینا نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Comments

comments