Calorie Calculator & Tracker

رواں ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی ہے جب کہ کراچی میں کل اور پرسوں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کا ایک فعال سلسلہ جمعہ کے روز بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے بلوچستان میں جمعہ سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی مزید ایک ماہ موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں جمعہ سے ہفتہ کے دوران چند مقامات پر جب کہ کراچی میں کل اور پرسوں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب میں بھی اتوار سے بدھ کے دوران کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جب کہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہفتہ سے بدھ کے دوران کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید چند روز جاری رہے گی۔

Comments

comments