Calorie Calculator & Tracker

حدیبیہ ملز میں 34ملین ڈالر کہاں سے آئے ،15سال ہو گئے ،اس سوال کا جواب نہیں دیا گیا،نعیم الحق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ حدیبیہ ملز میں 34ملین ڈالر کہاں سے آئے ،15سال ہو گئے ،اس سوال کا جواب نہیں دیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میاں شریف اپنے تمام کاروبار میں تمام بچوں کو شامل کرتے تھے ۔پاناما کیس میں وقفے کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ میاں شریف نے جتنے بھی کاروبار کیے ،ان میں تمام بچوں کو حصہ دیا گیا لیکن نواز شریف چونکہ سیاست میں آچکے تھے اس لیے جان بوجھ کر ان کا نام باہر رکھا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں روایت ہے کہ جو بھی کاروبار شروع کرتے ہیں ،اس میں ساری فیملی شامل ہوتی ہے ،میاں شریف نے بھی ایسا ہی کیا اور تمام بچوں کو شامل کیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قطری خط سے پہلے کوشش کی کہ دبئی یا جدہ میں کچھ دستاویزات مل جائیں لیکن ایسا نہ ہو سکا جس کے بعد نواز شریف کے ایک نمائندے نے قطری شہزادے سے خط لکھا کر بھیج دیا ۔

Comments

comments