Calorie Calculator & Tracker

ہواوے کے سمارٹ فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

لاہور(ویب ڈیسک )ہواوے نے اپنے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے چند سمارٹ فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کر کے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ ہواوے کمپنی نے ہانر ایٹ ،وائی سکس پرو اور نووا پلس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے فوری اطلاق کر دیا ہے۔ہواوے کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق ہواوے ہانر ایٹ کی قیمت 48,499 روپے تھی جسے کم کر کے 47,500 روپے کر دی گئی ہے۔ نووا پلس کی قیمت 41,000 روپے سے کم کر کے 38,900 روپے اور وائی سکس پرو اب 18,500 روپے کے بجائے صرف 17,999 روپے میں دستیاب ہے۔

ہواوے کمپنی نے اپنے بہترین سمارٹ فونز کے ذریعے دنیا بھر میں نام پیدا کیا ہے۔ اکتوبر 2016میں متعارف کرایا جانے والے ہانر ایٹ کا سکرین سائز 5.20 انچ ہے جو فل ایچ ڈی ریزولوشن فراہم کرتی ہے۔ اس کیرین 950 چپ سیٹ استعمال کی گئی ہے اور 1.8 گیگا ہرٹز کا پراسیسر کیساتھ 4 جی بی ریم ہے۔ اس کی میموری 32 جی بی ہے لیکن اس کے علاوہ 128 جی بی تک مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی اس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی نے اس میں 12 میگاپکسل کا پرائمری اور 8 میگاپکسل کا فرنٹ کیمرہ لگایا ہے جو بہترین تصاویر اور سیلفیز لینے کے حامل ہیں۔نووا پلس میں 5.5 انچ کی آئی پی ایس ایل سی ڈی استعمال کی گئی ہے جو فل ایچ ڈی ریزولوشن دیتی ہے اور اس میں 2.0 گیگا ہرٹز کا اوکٹا کور کورٹیکس اے 53 اور سنیپ ڈریگون 625 ہے جبکہ اس کی ریم 3 جی بی ہے، اس میں 32 جی بی سٹوریج کے علاوہ 128 جی بی کے میموری کارڈ کی سپورٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔ نووا پلس کا پرائمری کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے اور فرنٹ کیمرہ 8 میگاپکسل کا ہے۔

Comments

comments