Calorie Calculator & Tracker

اب واٹس ایپ کے ذریعے کسی بھی دوست کی لوکیشن کے بارے میں جانا جا سکے گا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )واٹس ایپ کے اینڈرائڈ اور آئی او ایس کیلئے تازہ ترین بیٹا ورژن میں ایک ایسا فیچر سامنے آیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جلد ہی واٹس ایپ کے ذریعے کسی دوست کی موجودہ لوکیشن کے بارے میں جانا جا سکے گا تاہم واٹس ایپ کسی بھی صارف کی موجودہ جگہ کی معلومات شیئر کرنے سے پہلے اجازت ضرور طلب کرے گی۔جس طرح آئی فون میں فائنڈ مائی فرینڈ ایپلی کیشن فراہم کی گئی ہے بالکل اسی طرح واٹس ایپ بھی کام کرے گی تاہم آپ کی لوکیشن کے بارے میں کسی کو بھی بتانے سے پہلے آپ کی اجازت ضرور طلب کی جائے گی۔

کمپنی نے اس فیچر کو متعارف کرانے کا تاحال کوئی اعلان نہیں کیا لیکن آئی او ایس کے نئے بیٹا ورژن 2.17.3.28 اور اینڈرائڈ کے بیٹا ورژن 2.16.399 میں یہ فیچر شامل کیا جا چکا ہے اور اسے سیٹنگز مینیو میں جا کر دیکھا جا سکتا ہے۔ تاحال یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آپ کا لوکیشن ڈیٹا کہاں ظاہر کیا جائے گا اور کیا کسی مخصوص افراد کے ساتھ ہی لوکیشن ڈیٹا ظاہر کرنے کی آپشن بھی ہو گی یا آپ بھی کسی دوست کی لوکیشن کے بارے میں اس سے درخواست کر سکیں گے۔ بیٹا ورژن میں متعارف کرائے جانے والے بہت سے فیچرز کی طرح اس کے بارے میں بھی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ مستقبل میں اسے تمام صارفین کیلئے مہیا کیا جائے گا لیکن خبردار رہیں! کیونکہ بیٹا ورژن میں تو اسے شامل کر دیا گیا ہے اور یہ چھپے ہوئے کوڈ کی صوررت میں نہیں بلکہ ایک آپشن کی صورت میں ہے اس لئے تمام صارفین کو فراہم کا امکان بھی قوی ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ کے ایک ایسے فیچر کے بارے میں بھی افواہیں گردش کرتی رہیں جس کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ جب کوئی آپ سے چیٹ کی گئی ونڈو کا سکرین شاٹ لے گا تو اس کے بارے میں آپ کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا جس پر بہت سے لوگوں نے خوشی اور اکثریت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Comments

comments