Calorie Calculator & Tracker

پاکستانی طالبعلموں کا شاندار کارنامہ،کال کرنے سے چارج ہونیوالی بیٹری تیار کر لی

بہاول نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا کے کروڑوں موبائل فون صارفین کو اپنے موبائل فون کی بیٹری ری چارج کرنے کے مسئلہ کا حل دانش سکول چشتیاں کے تین طلبا احمد احسن ، نعیم حسن، (سیکنڈ ایئر) لیاقت علی (فسٹ ایئر )نے اپنے کال اینڈ ری ریچارج موبائل فون بیٹری پر اجیکٹس سے ڈھونڈ لیا ہے ۔ متذکرہ پراجیکٹ کو پاکستان میں ال آنے کے بعد امریکہ میں ہو نے والے بین الااقوامی مقابلہ کے لیے سیلکٹ کر لیا ہے ۔ ایم ڈی دانش سکو لز اتھارٹی پنجاب بریگڈیر(ر)عامر حفیظ نے طلبا کے مفید پراجیکٹ تیار کرنے قومی سطح پر کامیابی اور امریکہ میں عالمی مقابلہ کے لیے سلیکشن پر دانش بوائز سکول چشتیاں کے پرنسپل ،اساتذہ اور طلبا کو مبارک باد دی ہے ۔

دانش بوائز سکول چشتیاں کے پرنسپل پروفیسر محمد یسین مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ متذکرہ طلبا نے فزکس کے استاد حق نواز کی نگرانی میں پراجیکٹ تیار کیا ہے ۔ جس کے ذریعے موبائل فون صارفین جتنی بات کریں گے انکے موبائل کی بیٹری چارج ہوتی رہے گی طلبا کے سائنسی پراجیکٹ کو بین الاقوامی کمپنی انٹل سائنس کے زیر اہتمام کامسیٹس یونیورسٹی لاہور میں قومی سطح پر منعقد ہونے والے سائنسی پراجیکٹ کے مقابلوں میں پیش کیا گیا۔ جس میں عالمی سائنسی ماہرین نے تینوں طلبا کا پراجیکٹ کامیاب قرار دے کر تیرہ سے بیس مئی کو امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں بین الاقوامی سطح پر منعقد ہو نے والے انٹل سائنسی پراجیکٹ مقابلہ کے لیے سیلکٹ کر لیا ہے ۔ چنانچہ طلبا نے اپنے استاد کی قیادت میں گیارہ مئی کو امریکہ روانہ ہوں گئے۔ پرنسپل محمد یسین مرزا نے مزید بتایا کہ تینوں طلبا کا تیار کردہ پراجیکٹ قابل ستائش ہے ۔ جس سے کروڑوں لوگ استفادہ کر سکیں گے۔

Comments

comments