Calorie Calculator & Tracker

پاکستان میں آٹو میٹک 70 سی سی موٹر سائیکل لانچ

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں آٹو میٹک 70 سی سی موٹر سائیکل لانچ کر دی گئی۔ دیگر موٹرسائیکلوں کی طرح اس موٹرسائیکل میں گئیر باکس،کک اور کلچ موجود نہیں ہے۔ 70 سی سی یہ موٹرسائیکل اپنے آپریشن کے لیے ڈائریکٹ ڈرائیو ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے۔ متعدد ذرائع کے مطابق اس موٹرسائیکل میں ایک سلنڈر انجن موجود ہے جبکہ اس موٹرسائیکل میں 9 لٹر تک پٹرول بھرا جا سکتا ہے۔ اس موٹرسائیکل کی تاحال قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن ذرائع نے بتایا ہے کہ اس یونین سٹار 70 سی سی آٹومیٹک موٹرسائیکل کی قیمت 45 ہزار روپے تک ہو گی۔کاروباری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کی موٹر سائیکلوں کی لانچ سے پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو مزید فروغ ملے گا۔

Comments

comments