Calorie Calculator & Tracker

صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک ) عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںکمی کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںبھی سوناسستا ہوگیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1245ڈالرہوگئی ۔جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میںایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآبادلاہور ،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50 ہزار750روپے سے کم ہو کر50ہزار650روپے پرآگئی اسی86 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 414 روپے پر ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت750 روپے پر برقرار رہی۔

Comments

comments