Calorie Calculator & Tracker

فیس بک روزانہ 6گھنٹے بند رہے گی ! استعمال کرنیوالوں کیلئے بری خبرآگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلہ دیش کی حکومت نے فیس بک پر رات کے اوقات میں چھ گھنٹوں کیلئے پابندی لگانے کے حوالے سے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے .مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت ٹیلی کام کو خط ارسال کیا گیا جس میں کہا گیاکہ فیس بک استعمال کرنے کی عادت طلبہ کی تعلیم پر اثر انداز ہو رہی ہے اور نوجوان نسل کے کام کرنے کی صلاحیت کو کم کر رہی ہے .بنگلہ دیشی ٹیلی کام کے سیکریٹری شیام سندر نے کہا کہ اس حوالے سے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی سے رائے مانگی ہے ۔یہ تجویز گزشتہ سال ہونے والی ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس میں سامنے آئی تھی ۔

Comments

comments