Calorie Calculator & Tracker

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

سبینا پارک(سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جیسن ہولڈر ٹیم کی قیادت کریں گے، پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیرن پاول کی طویل عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری ٹیسٹ میچ جون 2014 میں کھیلا تھا۔ 28 سالہ بیٹسمین وشال سنگھ اور گزشتہ انڈر 19 ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان شیمرون ہیٹمائر کو بھی پرفارمنس کا صلہ ملا ہے اور ان کو پاکستان کے خلاف ڈیبیو کا موقع ملے گا۔

اکتوبر میں پاکستان کے خلاف یو اے ای میں ٹیسٹ سیریز میں شامل مارلن سیموئلز، ڈیرن براوو اور لیون جونسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ جیسن ہولڈر (کپتان)، دویندرا بشو، جرمین بلیک ووڈ، کریگ بریتھ ویٹ، روسٹن چیز، میگوئل کمنز، شین ڈورچ، شینن گیبریل ، شہمرون ہیٹمائر، شائی ہوپ، الزاری جوزف، کیرن پاول اور وشال سنگھ پر مشتمل ہو گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 21 مارچ کو سبینا پارک میں کھیلا جائے گا۔

Comments

comments