Calorie Calculator & Tracker

فاسٹ بالر حسن علی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انجرڈ

بارباڈوس(مانیٹرنگ ڈیسک ) نوجوان فاسٹ بالر حسن علی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کی پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت پر سوالیہ نشا ن کھڑا ہوگیا ہے۔

مونٹیگو بے میں ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کے خلاف ٹور میچ کے تیسرے دن حسن علی گروئن انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے جہاں معائنہ کرنے پر ان کے پٹھوں میں کھنچا کا انکشاف ہوا ، وہ اس میں بہتری کیلئے بحالی کے عمل سے گزریں گے۔اس انجری کے سبب حسن علی کی 21 اپریل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک لگ رہی ہے لیکن ٹیم انتظامیہ کے مطابق حسن کی انجری کا جائزہ لیا جاتا رہے گا اور مثبت پیشرفت کی صورت میں مکمل اطمینان کے بعد انہیں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

comments