Calorie Calculator & Tracker

پاکستان میں سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں سام سنگ گلیکسی ایس8 اور ایس 8 پلس کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میںایس 8کی قیمت 87 ہزار روہے جبکہ ایس 8 پلس کی قیمت 97 ہزار روپے ہو گی۔ دونوں فلیگ شپ موبائل فونز رواں ماہ 27 تاریخ کو پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ فون کو پہلے سے آرڈر کرنے والوں کو واچرز فراہم کیے جائیں گے۔

دونوں موبائل فونز کے ساتھ 6 ہزار روپے کے واچرز دئے جائیں گے۔ جس کے بعد ایس 8کی قیمت 81 ہزار روپے اورایس 8 پلس کی قیمت 91 ہزار روپے ہو جائے گی۔ ریٹیل اسٹور جانے کی بجائے صارفین سام سنگ کی ویب سائٹ سے بھی موبائل فون آرڈر کر سکتے ہیں۔ موبائل فونز میں تین رنگ مڈ نائٹ بلیک، آرچڈ گرے اور میپل گولڈ دستیاب ہوں گے۔

Comments

comments