Calorie Calculator & Tracker

پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاناماکیس کے فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ،کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100انڈیکس 582پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار 292پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔تفصیل کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہیجانی کیفیت پائی جا رہی ہے ،سرمایہ کاروں نے کے ایس ای 100انڈیکس میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر دکھائی جس کی وجہ سے انڈیکس میں شدید کمی ہوئی۔سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100انڈیکس 582پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار 292 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ۔

Comments

comments