Calorie Calculator & Tracker

اذان سے متعلق بیانات،سونو نگھم نے معافی مانگنے کی پیشکش کر دی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک بھارت کے گلوکار سونو نگھم نے اذان سے متعلق اپنے بیانات پر معافی مانگنے کی پیشکش کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی گلوکار سونو نگھم کا کہنا ہے کہ اب اس مسئلے کو مزید بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں سب سے کہوں گا کہ اختلاف کرنے پر اتفاق کریں۔

یاد رہے کہ سونو نگھم نے ٹویٹر اکانٹ پر اپنے پیغام میں اذان سے متعلق بیان دیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بھونچال آیا اور سوشل میڈیا صارفین سمیت بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے بھی سونو نگھم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Comments

comments