Calorie Calculator & Tracker

کرکٹ کے فروغ میں ناکامی پر امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت ختم کرنے پر غور

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے امریکہ میں کرکٹ کے فروغ میں ناکامی پر امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت ختم کرنے پر غور شروع کردیا، اس حوالے سے ورلڈ گورننگ باڈی حتمی فیصلہ جون میں اپنے اجلاس میں کرے گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکن کرکٹ ایسوسی ایشن ملک میں کرکٹ کو پھیلانے کی کوششیں کرنے میں ناکام رہی۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈس نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے اس قرارداد کو منظور کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا کیونکہ گزشتہ دو سال کے عرصے میں ہماری یہی کوشش رہی کہ امریکہ میں کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کافی عرصے کی محنت اور وسائل لگانے کے باوجود امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عدم تعاون کے سبب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ میں کرکٹ کا فروغ ممکن نہیں اس لئے ہم نے یہ سخت فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2015 میں بھی امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کر دی گئی تھی۔

Comments

comments