Calorie Calculator & Tracker

بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کی سماعت عالمی عدالت انصاف میں 15 مئی کو ہو گی

دی ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی درخواست پر پاکستان میں دہشت گردی کے جرائم میں سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کی سماعت عالمی عدالت انصاف میں 15 مئی کو ہو گی۔عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بھارت کی جانب سے دائر درخواست پر کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کیسماعت 15 مئی کو ہو گی ۔ کیس کی سماعت پیس پیلس ہیگ میں ہو گی جس میں بھارت کی جانب سے دائر درخواست کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ برس فروری میں بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا اور پھر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کے بعد کلبھوشن یادیو کو رواں برس فروری میں سزائے موت سنائی گئی۔ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

Comments

comments