Calorie Calculator & Tracker

مولانا اعظم طارق کے قتل کامرکزی ملزم سبطین کاظمی گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مولانا اعظم طارق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مولانا اعظم طارق کے قتل کے الزام میں ملوث مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ سبطینکاظمی اسلام آباد سے مانچسٹر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایف آئی اے نے اس کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گی ا۔

واضح رہے کہ مولانا اعظم طارق کو 14 برس قبل اکتوبر 2003 میں اسلام آباد میں داخل ہوتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور اس کیس میں متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے لیکن مرکزی ملزم سبطین کاظمی اس وقت سے روپوش تھا اور پولیس نے بھی اسے اشتہاری قرار دیدیا تھا۔

Comments

comments